انہوں نے کہا مزید کہا کہ انڈیا کا دعوی جھوٹ پر مبنی ہے کہ کی یک طرفہ اقدامات اس کا اندرونی معاملہ ہے
کشمیر انڈیا کا اندرونی معاملہ نہیں ہے بلکہ سات دہائیوں سے اقوام متحدہ کے حل طلب ایجنڈے میں شامل ہے اور 16 اگست کو کشمیر کے مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھی اس بات کی تائید کرتا ہے
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انڈیا دراصل کشمیری مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انڈیا کشمیر میں نوجوانوں پر تشدد کر رہا ہےجبکہ وادی میں جان بچانے والی ادویات اور کھانے پینے کی اشیا ختم ہو چکی ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا نے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا ہے

No comments:
Post a Comment