Tuesday, September 10, 2019

اسرائیل کی حاکمیت کو اردن اور بحیرہ مردار تک وسیع کر دوں گا: بنیامین نتن یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ حکومت میں آئے غرب اردن اور شمالی بحیرہ مردار کے علاقوں پر اسرائیل کی حاکمیت قائم کر لیں گے
یاد رہے کہ 1967 کی جنگ میں اسرائیل نے غرب اردن پر قبضہ کر لیا تھا لیکن اب تک اسے اسرائیل میں شامل نہیں کیا گیا
فلسطین کی جانب سے وزیراعظم نتن یاہو کے اس بیان  کی شدید مذمت کی گئی ہے اسے امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا گیاہے
ایک ٹیوی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نتن یاہو نے کہا کہ اگر اسرائیلیوں سے ایسا کرنے کا واضح مینڈیٹ مجھے مل گیا تو جس کا آج ارادہ کر رہا ہوں حکومت میں آتے ہی کر گزروں گا
یاد رہے گزشتہ اپریل میں ہونے والے انتخابات میں کسی جماعت کو واضح برتری حاصل نہیں ہوئی تھی کہ اپنی حکومت بنا سکے
اسی لیے اب دوبارہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں جن میں وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کو سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا

No comments:

Post a Comment

Pakistan Air Force Jobs 2022

 Pakistan Air Force fresh jobs 2022. All candidates who have posessed require qualification can apply for these jobs within due date. Yong t...